counter easy hit

وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ ۔۔۔ یونیورسٹیز نے چیف جسٹس کو ایسی بات بتا دی کہ عدالت میں موجود وکیلوں پر سکتہ طاری ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بارکونسل جعلی ڈگری والوں کےخلاف ایکشن لے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کےپاس 5813 ڈگریاں آئی تھیں۔
چیف جسٹس نے مختلف یونیورسٹیز سے آئے نمائیندوں سے تفصیلات طلب کی ۔ نمائندہ پنجاب یونیورسٹی نے عدالت کو بتایا کہ 700 ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے ۔ بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کے نمائندہ نے عدالت کو بتایا کہ 5213 ڈگریاں تصدیق ہوچکیں۔ چیف جستس نے بار کونسل پر برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ بارکونسلزڈیٹاہی نہیں دےرہیں،یونیورسٹی والےکیاکریں۔ کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔