counter easy hit

قومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: اجلاس میں نوازشریف کی نا اہلی ختم کرنے کی شق کی مخالفت پر حکمت عملی طے ہوگی، شق کے معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور ہوگا۔

The matter of approval of the election bill from the National Assembly, the PTI meeting sessionقومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری کا معاملہ، تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس آج بنی گالہ میں ہو گا۔ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نوازشریف کی نا اہلی ختم کرنے کی شق کی مخالفت پر حکمت عملی طے ہوگی، شق کے معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔ شاہ محمودقریشی اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت، چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں تحریک انصاف کی رابطہ عوام مہم کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔