counter easy hit

کراچی میں تالا توڑ گروپ پھر سرگرم، قیوم آباد میں 16 دکانوں کا صفایا

کراچی: شہر میں ایک بار پھر تالا توڑ گروپ سرگرم ہوگیا جس نے قیوم آباد میں دکانوں کا صفایا کردیا۔

The lock-breaking group in Karachi, again, activated 16 shops cleaned in the Qayyumabad

The lock-breaking group in Karachi, again, activated 16 shops cleaned in the Qayyumabad

کراچی میں اس سے قبل ہی تالا توڑ گروپ کئی وارداتیں کرچکا ہے اور مختلف مارکیٹوں میں وارداتیں کرتے ہوئے اب تک لاکھوں روپے لوٹے جاچکے ہیں۔ گزشتہ رات کراچی کے علاقے قیوم آباد میں تالا توڑ گروپ نے واردات کی اور 16 دکانوں کا صفایا کردیا۔ دکانداروں کے مطابق جب وہ صبح اپنے کاروبار کے لیے واپس آئے تو 16 دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔ دکانداروں نے بتایا کہ چوروں نے دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا ہے۔

دکانداروں کے مطابق پولیس کو واقعے کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے لیکن پولیس نے کوئی خاص کارروائی نہیں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن دکانوں سے تالے توڑ کر نقدی لوٹی گئی ان میں کاسمیٹکس، گارمنٹس، جوتے اور برتنوں کی دکانیں شامل ہیں جب کہ چوری ہونے والی رقم کا فی الحال کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے لیکن دکانداروں کے مطابق یہ رقم لاکھوں میں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website