counter easy hit

ننھی فرشتہ توچلی گئی ۔۔ مگر حکومت نے اہل خانہ کیلئے کیا شاندار اعلان کر دیا ؟

The little angel has broken .. But what did the government declare to the family?

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی فرشتہ کے گھر گئیں جہاں انہوں نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ نظام کی کمزوری ہے کہ آئی جی کی سطح کے فیصلے بھی وزیر اعظم کو کرنا پڑے۔حکومت کی جانب سے فرشتہ کے اہل خانہ کو بطور مالی امداد 20 لاکھ روپے دینے کی منظوری دے دی گئی جبکہ ملزم سابق ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن محمد عباس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے 31 مئی تک ضمانت لے لی۔اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی گیارہ سالہ فرشتہ کے کیس میں 6 ملزمان گرفتار ہیں جن میں قریبی رشتے دار بھی شامل ہیں۔تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں، لاہور سے فرانزک ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے جو ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق موبائل ٹریسنگ کے علاوہ علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے جس سے اصل ملزم تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔فرشتہ کے والد کا کہنا ہے ان کا کوئی رشتہ دار نہیں کوئی عزیز نہیں بس بیٹی کا قاتل چاہیے۔مقدمہ تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن اور 2 اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے ، وزیر اعظم کے حکم پر علاقے کا ڈی ایس پی بھی معطل کیا جا چکا اور ایس پی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے میں تاخیر پر پولی کلینک اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر عابد شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔فرشتہ کے گھر تعزیت کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے فردوس عاشق اعوان نے فرشتہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website