counter easy hit

عمران حکومت نے اتنا بڑا یو ٹرن لیا جتنا یو ٹرن سارے مال روڈ پر نہیں ہے۔۔۔۔۔ معروف صحافی نے توہین رسالتؐ کے معاملے پر حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ پنجا ب کے چالیس وزراءسے بارہ سو لوگ کنٹرول نہیں ہوئے ، اتنا بڑا یوٹرن لیا گیا کہ جتنابڑا یوٹرن سارے مال روڈ پر نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ حکومت نے ایک اکنامک ایڈوائزری کمیٹی بنائی تھی جس کا اب کچھ پتہ نہیں ہے ، اس وقت سٹیل مل او ر پی آئی اے میں کیا کام کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران بھی اتنے ہی پرانے ہیں جتنے شریف برادران تھے ، پنجاب میں مسئلہ اہلیت کا ہے ، شخصیات کا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوکچھ بتانا بھی چاہئے کہ کچھ ہے بھی یا نہیں ہے ، یہ خوشخبری ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کمزور اور وزراءطاقتور ہیں اور ان چالیس وزیروں سے بارہ تیرہ سو لوگ کنٹرول نہیں ہوئے ، اگر یہ چالیس وزیر چیئر نگ کراس پر اکھٹے ہوجاتے تو اچھا خاصا دھرنا بن جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میدان میدان روز روز نہیں سجتے ، جب میدان سجتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم میدان میں کھڑے ہیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میدان لگا تھا فیصلہ تو اس وقت کرنا تھا ، وزیر اعظم اس وقت چین میں تھے اور وزیر وں اور مشیروں کا کچھ پتہ نہیں تھا ، اس موقع پر اتنا بڑا یوٹرن لیا گیا جتنا بڑا سارے مال روڈ پر نہیں ہے ۔