counter easy hit

لاہور کا دورہ پھر قیامت خیز اور فیصلہ کن بن گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا جس میں فواد چوہدری،غلام سرور اور وزیر خزانہ اسد عمر کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے تاہم اسد عمر نے کوئی اور وزارت لینے سے انکار کر دیا اور کابینہ سے مستعفیٰ ہوگئے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا جس میں فواد چوہدری،غلام سرور اور وزیر خزانہ اسد عمر کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے تاہم اسد عمر نے کوئی اور وزارت لینے سے انکار کردیا اور کابینہ سے مستعفیٰ ہو گئے لیکن ایک مرتبہ پھر سے ایک اور مشیر کی جلد چھٹی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے جلد ہی وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داود کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے اور ان کی جگہ ہمایوں اختر خان کو یہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے۔تاہم نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے علاوہ ایک اور مشیر کو بھی جلد ہی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ ہمایوں اختر خان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عام انتخابا ت میں جیتی ہوئی نشست 131 کو خالی کرنے پر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب میں حصہ لیا تھا تاہم انہیں سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے قبل ہمایوں اختر خان قومی اسمبلی میں مسلسل چار مرتبہ منتخب ہو کر آتے رہے تاہم 2007 کے بعد وہ الیکشن میں کامیاب نہیں ہو پائے، وہ بطور وفاقی وزیر برائے تجارت اور کامرس کے فرائض 2002 سے 2007 تک انجام دیتے رہے ہیں۔