counter easy hit

خاتون کے چہرے کے اندر رینگنے والا طفیلی کیڑا

ماسکو: ایک روسی خاتون کے چہرے پر جگہ بدلنے والا ابھار یا دانہ بن گیا انکشاف ہوا کہ وہ ابھار ایک کیڑا ہے جسے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے نکال دیا۔نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق 32 سالہ روسی خاتون کی ناک، آنکھ، ماتھے اور ہونٹ پر وقفے وقفے سے پیدا ہونے والے ابھار نے پریشانی میں مبتلا کیے رکھا تھا۔ ماہرین طب کسی The lady's face shaped inside the faceنتیجے پر نہیں پہنچ پا رہے تھے۔ بالآخر خاتون نے ایک ماہر چشم سے رجوع کیا جنہوں نے انکشاف کیا کہ آنکھ پر موجود لکیر کی طرح کا ابھار کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک زندہ طفیلی کیڑا ہے۔خاتون نے بتایا کہ چہرے پر پیدا ہونے والا یہ ابھار اپنا مقام تبدیل کرتا رہتا تھا اس وقت سے ظاہر ہو رہا تھا کہ جب ایک نواحی علاقے میں قیام کے دوران خاتون کو مچھروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ماہرین طب نے خاتون کی آنکھ سے رینگتے ہوئے ہونٹ پر ٹھہر جانے والے طفیلی کیڑے کو کامیاب آپریشن کر کے نکال دیا۔ یہ ایک لمبے دھاگے کی شکل کا طفیلیا کیچوا تھا۔ جو مچھر سے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔