counter easy hit

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بلا تھما دیا

The Kings won the toss

The Kings won the toss

پاکستان سپر لیگ کے سلسلے کا چھٹا میچ دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر 44 رنز بنا لئے ہیں۔
دبئی: (یس اُردو) پاکستان سپر لیگ کے سلسلے کا چھٹا میچ دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے واسٹن اور شرجیل خان اوپننگ کرنے آئے۔ واسٹن نے 1 چھکے کی مدد سے 14 گیندیں کھیل کر 13 رنز بنائے اور عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ شرجیل خان نے 2 چوکوں کی مدد سے 11 گیندیں کھیل کر 16 رنز بنائے ہیں۔ خالد لطیف نے 1 چوکے کی مدد سے 2 گیندیں کھیل کر 4 رنز بنائے ہیں۔