counter easy hit

مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ : اعلیٰ سرکاری افسر بھائی اور بھتیجے سمیت ہلاک

نواب شاہ (ویب ڈیسک) دیرینہ دشمنی میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس ڈی او حیسکو سمیت ایک ہی گھر کے تین افراد قتل ہو گئے جبکہ بچی شدید زخمی ہو گئی جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب سٹھ میل پولیس
اسٹیشن کی حدود میں گھات لگائے ہوئے ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایس ڈی او حیسکو منوآباد کریم بخش ڈاہری، ان کے بھائی رسول بخش ڈاہری جو محکمہ وائلڈ لائف میں ملازم تھے اور بھتیجے عبدالغفور ڈاہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ چھ سالہ بچی خانزادی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ہلاک ہونے والے افراد اپنے گھر سے قبرستان پیر گھرانوں فاتحہ پڑھنے جارہے تھے کہ قبرستان کے قریب ہی گھات لگائے ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت نازک ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق شہر میں قتل و ڈکیتی کی واردتوں کیساتھ ساتھ بچوں سے زیادتی کے کیسوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے 31 اگست تک قتل کی 82 وارداتیں رپورٹ کی گئیں جن میں صرف 23 مقدمات کے چالان پیش کیے جاسکے۔ قتل کے 49 مقدمات زیر تفتیش ہیں اور قتل کے 8 واقعات کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ 2 ماہ کے دوران ڈکیتی کی 580 وارداتیں ہوئیں جن میں سے 494 زیر تفتیش ہیں۔شہر بھر میں موٹر سائیکل چھیننے کی 115 وارداتیں ہوئیں جن میں سے 91 زیر تفتیش ہیں۔ شہریوں سے کار چھینے کی 91 وارداتیں ہوئیں اور 81 گاڑیوں کے مقدمات زیر تفتیش ہیں، اسی دوران لاہور میں بچوں سے زیادتی کے 38 واقعات رپورٹ ہوئے۔