counter easy hit

وہ صحافی جس نے صبح 11 بجے ہی نواز شریف اور مریم نواز کو دی جانیوالی سزا کی تفصیل بتادی تھی

اسلام آباد  ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 10 سال قید اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، یہ فیصلہ سہہ پہر چار بجے کے بعد سنایا گیا لیکن   ایسے میں کچھ لوگ وہ بھی سامنے آگئے ہیں جنہوں نے دن 11 بجے ہی فیصلہ سنا دیا تھا اور تقریباً وہی فیصلہ سنایا گیا جس کی پیشنگوئی کی گئی تھی ۔

سینئر صحافی صابر شاکر نے دن کو ساڑھے گیارہ بجے ہی ٹوئٹر پر لکھا کہ ’نواز شریف10سال قید۔مریم صفدر 7سال’کیپٹن صفدر5سال قید۔ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ضبط۔بھاری جرمانے۔ جعلی دستاویزات پیش کرنے دھوکہ دینے پر الگ مقدمات‘۔

یہ پیشن گوئی کرنیوالے صابر شاکر اکیلے نہیں تھے بلکہ  رات کے پہلے پہر ہی یعنی ڈیڑھ بجے طلعت حسین نے لکھا کہ ’ ایون فیلڈ کیس کے فیصلے کا دن ، اگر نوازشریف 10 اور مریم نواز کو 7 سال قید ہوتی ہے تو شہبازشریف بطور پارٹی سربراہ کیا کریں گے ، کیا وہ افسردہ کردینے والا گانا گائیں گے اور ٹوئٹرپر آنسو بہائیں گے ، کیا وہ احتجاج کریں گے ، ان میں سے اگر وہ کچھ بھی کرتے ہیں تو آج شہبازشریف کو نوازشریف سے زیادہ سچائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عدالتی فیصلے میں بار بار تاخیر ہوتی رہی جس کی وجہ سے طرح طرح کے تبصرے ہورہے ہیں اور  لوگ اس تاخیر پر بھی مختلف سوالات اٹھا رہے ہیں ۔