counter easy hit

ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء نواز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے جب کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء بھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔

The issue of CPEC projects in the country is a historic act of Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif

The issue of CPEC projects in the country is a historic act of Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے،  نوازشریف نے عزم، محنت اور خدمت کو شعار بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے جب کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء بھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ  سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا جب کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے صرف اور صرف خدمت کی سیاست کی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا جب کہ سیاست میں شرافت اور شائستگی مسلم لیگ (ن) کا طرۂ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سیاست میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے اور اس کے لیے مٹی سے مٹی ہونا پڑتا ہے جب کہ نوازشریف کے ترقیاتی ویژن کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website