counter easy hit

وزارت داخلہ نے 29 کیسز فوجی عدالتوں کو ارسال کر دئیے

وزارت داخلہ نے 29کیسز فوجی عدالتوں کو ارسال کردئیے، جبکہ فوجی عدالتوں کو بھیجنے کے لیے مزید 85 کیسز کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

The Interior Ministry sent 29 cases to military courtsوزارت داخلہ ذرائع نے بتایا ہے کہ فوجی عدالتوں کو بھیجے جانے والے دہشت گردی کے مقدمات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت کی طرف سے فوجی عدالتوں کو کیسز نہ بھیجنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں وزیراعظم کو آرمی چیف نے ایک خط بھی لکھا تھا۔