counter easy hit

وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ان کے وزارت سے مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

The Interior Minister Chaudhry Nisar will make a important press conference today

The Interior Minister Chaudhry Nisar will make a important press conference today

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اتوار کو پریس کانفرنس ملتوی ہونے کی وجہ محض ناساز طبیعت ہے لہٰذا التوا کے کوئی اور معنی نہ پہنائے جائیں۔ ترجمان نے کہا میڈیا سے درخواست ہے کہ پریس کانفرنس کے التوا پر قیاس آرائی سے گریز کرے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی چوہدری نثار کو منانے کے لیے گئی تھی تاہم وہ ناکام لوٹی جب کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ان کا مؤقف اصولی ہے اور وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ چوہدری نثار کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے طویل رفاقت ختم کرنے اور وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

چوہدری نثار کا مؤقف ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نے جونیئرز سے مشاورت کی اور سینئرز کو نظر انداز کیا گیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کو منانے کی تمام ہی کوششیں بے نتیجہ رہیں اور شہبازشریف بھی ناراضی دور نہ کرسکے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website