counter easy hit

بھارت کا منفی کردار افغانستان میں مسائل بڑھارہا ہے، ترجمان دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہناہ ے کہ بھارت اپنے نفرت انگیز منصوبوں کی تکمیل کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے اور بھارت کے منفی کردار کے باعث ہی افغانستان میں مسائل بڑھ رہے ہیں۔

The India's negative role increases problems in Afghanistan, FO spokesman

The India’s negative role increases problems in Afghanistan, FO spokesman

ہفتہ بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و اعتدال دیکھنا چاہتے ہیں، قیام امن کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں اور جاری رہیں گی، ہم یہ بات بھی واضح کرچکے ہیں کہ قیام امن کےلئے واحد راستہ بات چیت ہے اور اس کے لئے افغان حکومت اور افغان طالبان کوامن عمل میں لانے کی بھرپور کوشش کی لیکن دوسری جانب بھارت اپنے نفرت انگیز منصوبوں کے لیےافغان سرزمین کو استعمال کر رہا ہے بھارت کا منفی کردار افغانستان میں مسائل بڑھا رہا ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ پر سخت تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد  کی دوسری جانب سے افغان فورسزکی مسلسل فائرنگ جاری ہے، ہم افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستانی دیہاتوں پر فائرنگ فوری بند کرے اگر افغانستان فائرنگ کو نہیں روکتا تو پاکستان جواب دینے کاحق محفوظ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری ٹیم پاکستانی علاقے میں اپنی حدود میں رہتے ہوئے  اپنے فرائض انجام دے رہی تھی اور اس حوالے سے افغانستان کو پہلے سے آگاہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود افغان فورسز کی فائرنگ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے بیانات محض الزامات ہیں بیان بازی سے امن کے قیام میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

نفیس زکریا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے صرف اپریل کے مہینے میں 25 بے گناہ کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور ان شہدا میں 2 خواتین اور 11 بچے بھی شامل ہیں، 646 کشمیری بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارچ اور پیلٹ گنز کے استعمال سے زخمی ہوئے 447 حریت رہنماؤں اور طالب علموں کو گرفتار کیا گیا اور یہ تمام تر اطلاعات میڈیا بلیک آؤٹ کے باعث دنیا تک نہیں پہنچ پارہیں لیکن ہم اس تمام صورتحال کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری تک پہنچائیں گے جب کہ بیرون ممالک مقیم کشمیری برادری بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کررہی ہے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ سری نگر میں ضمنی انتخابات کے بعد انسانی حقوق کی صورتحال مزید دگرگوں ہوئی ہے اور اب تو بھارتی بربریت کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آرہی ہیں عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس تمام صورتحال پر قابو پانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادار کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website