counter easy hit

آسٹریلیا آنے والے چینی سیاحوں میں زبردست اضافہ

 Chinese tourists to Australia

Chinese tourists to Australia

کینبرا……..آسٹریلیا کے شماریاتی بیورو کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق چین سے سیاحوں کی آمد میں اضافے کے پیش نظر2015میں آسٹریلیا کی سیاحت فروغ پذیر رہی۔
اے بی ایس کا کہنا ہے کہ سال کے دوران ایک ملین سے زائد چینی سیاح آسٹریلیا آئے اور اس طرح انہوںنے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ چین بھارت کے بعد آسٹریلیا میں سیاحت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ کا حصہ ہے ۔اے بی ایس کا کہنا ہے کہ 2014میں 8لاکھ23ہزار چینی سیاحوں نے آسٹریلیا کا رخ کیا تھا۔یہ تعدادگزشتہ سال اس وقت ایک ملین سے بڑھ گئی جب مزید ایک لاکھ 77ہزار900سیاح آسٹریلیا آئے ، جو کہ تعداد میں اکیس اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہے ، چین سے آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے مجموعی اضافے سے تیزی سے بڑھی اور انکی تعداد میں 43فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال کی پیداواری شرح کا دوگنا ہے ۔چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے بعد ایشیائی پاور ہائوس آسٹریلیا انتہائی قابل قدرسیاحت کی مارکیٹ بن گیا ہے۔