counter easy hit

آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی

کراچی میں پاکستان سپرلیگ کے میچ کرانے کی تیاریاں جاری ہیں، آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی۔

The ICC security team will visit the National Stadium todayانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن سیکورٹی انتظامات کا جائرہ لینے کے لئے کراچی پہنچ چکے ہیں، جو سیکورٹی صورت حال کا جائرہ لیں گے۔ ریگ ڈیکاسن نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے جہاں سیکورٹی ادارے انہیں انتظامات کے حوالے سے بریف کریں گے۔ ریگ ڈیکاسن انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کریں گے اور آئی سی سی کو جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبلچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔