counter easy hit

ھارتی اخبار ٹائمز آف نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )بھارتی فضائیہ نے رات کی تاریکی میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت جواب دینے پر بھارتی فضائیہ کے طیارے اضافی پے لوڈ پھینک کر واپس فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق پے لوڈ کھلے مقام پر گرا اور اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری طرف بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیانے بھارتی فوج کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے 12میراج 2000طیاروں نے تین مقامات بالاکوٹ، مظفر آباد اور چکوٹھی کے نزدیک جیش محمد، حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کے لانچنگ پیڈز، کنٹرول رومز اور تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں نے ان تنصیبات پر 1000کلوگرام وزنی بم پھینکے,یہ آپریشن بھارت ایئرفورس کی ویسٹرن ایئرکمانڈ نے کیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ”بھارتی ایئرفورس کے طیاروں نے بالکوٹ میں رات 3بج کر 45منٹ ، مظفر آباد میں 3بج کر 48منٹ پر اور چکوٹھی میں 3بج کر 58منٹ پر جیش محمد، حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کے تربیتی کیمپوں، لانچنگ پیڈز اور کنٹرول رومز کو نشانہ بنایا۔ “ادھر اے این آئی نے بھارتی طیاروں کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی ہونے پر پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی آمد کی تصدیق کردی جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس آپریشن کے بعد بھارتی ایئرفورس نے ایل او سی اور انٹرنیشنل بارڈر کے ساتھ تمام ایئرڈیفنس سسٹمز اور گجرات کی جمنانگر، مالیا، احمد آباد، ویدودرا کے فضائی اڈوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے بارڈر کے ساتھ ملحق تمام بھارتی اضلاع کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انڈین میڈیا کا رنڈی رونا شروع پھر سے جھوٹی سرجیکل سٹرائک کا دعوع انڈین 12 جیٹ طیارے بارڈر سے 3 کلو میٹر کشمیر کے چھوٹے سے گاوں بالاکوٹ میں اپنے ٹماٹر پھینک کر بھاگ گئے جس سے 3 درختوں کے پیتے گر گیے

Publiée par Such News TV sur Lundi 25 février 2019