counter easy hit

رمضان المبارک میں عمر کوٹ کی ہندو برادری نے مسلمانوں کیلئے قابل فخر کام کردیا

عمر کوٹ: ماہ رمضان المبارک میں عمرکوٹ میں مذہبی رواں داری کی اعلیٰ مثال مقامی ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کو روزہ افطاری کرانے کا خصوصی اہتمام روزہ افطاری میں بڑی The Hindu community of Umerkot has worked proudly for muslimsتعداد میں مسلمانوں کی شرکت اس روزہ افطاری کا مقصد آپس میں اخوت بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ہمارا رہن سہن صدیوں سے   ساتھ ہے مقامی ہندوؤں کی میڈیا سے بات چیت

تفصیلات کے مطابق آج عمرکوٹ سٹی میں مقامی ہندوؤں سروپ چند، اوم پرکاش گہرداری لال سماجی رہنما کیموں مکیش اور دیگر ہندو رہنماؤں کی جانب سے آج ایک مسلمانوں کے لیے مقامی ہندوؤں کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس افطار پارٹی میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ہندو رہنماؤں گہرداری لال کیموں اوم پرکاش اور سروپ چند وغيرہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان اور ہندو صدیوں سے ساتھ رہے ہیں ہم ایک دوسرے کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں ایک دوسرے کے عید اور تہوار میں خوشیاں اور محبت بانٹتے ہیں محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں ہمارا علاقہ ایک پرامن علاقہ ہے مذہبی رواں داری کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے ان لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اس بابرکت ماہ میں ہم ہرسال اپنے مسلمان بھائیوں کو روزہ افطار کراتے ہیں تاکہ محبت خلوص اخوت کا رشتہ برقرار رہے اس افطار پارٹی میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مقامی ہندوؤں کی جانب سے افطار پارٹی کے انقعاد پر خوشی کا اظہار کیا اس افطار پارٹی میں پاکستان کی سالمیت بقاء اور ملک میں امن امان کےلیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔