counter easy hit

ہیرو اپنے ملک پہنچتے ہی زیرو بن گیا

نئی دہلی: بھارت منتقل کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو بھارتی حکام شک کی نظر سے دیکھنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے لیے کل تک جو پائلٹ ہیرو تھا ، بھارتی حدود میں قدم رکھتے ہی زیرو ہو گیا۔بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو تاحال نہ تو گھر جانے دیا

گیا اور نہ ہی اُس سے پوچھ گچھ مکمل کی جا سکی۔بھارتی پائلٹ تاحال دہلی کے آرمی اسپتال ریسرچ اینڈ ریفر میں موجود ہیں جہاں ان سے تاحال تفتیش کی جا رہی ہے۔ دہلی کے اسپتال میں ابھینندن سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ کہیں وہ پاکستان میں رہ کر اپنا دل و دماغ تو نہیں بدل بیٹھے؟ کہیں وہ پاکستانی جاسوس تو نہیں بن گئے ؟ کہیں وہ دو دن پاک فوج کی زیر حراست رہ کر ان کے حامی تو نہیں بن گئے؟ بھارتی میڈیا اور حکومت جس پائلٹ کو اب تک ہیرو قرار دے رہی تھی بھارت آتے ہی اُس پائلٹ کو زیرو کر دیا گیا اور ابھینندن سے مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔کچھ دیر قبل آرمی اسپتال میں ابھینندن کے پورے جسم کی تفصیلی اسکیننگ کی گئی، بھارتی پائلٹ کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین بھی کروایا گیا۔

جبکہ بھارتی وزیر دفاع نے بھی ابھینندن سے ملاقات کی جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس تصویر میں وزیر دفاع اور بھارتی فضائیہ کے ایک افسر کو اسپتال کے ایک کمرے میں بیٹھے دیکھا گیا جبکہ ملاقات کے دوران بھارتی پائلٹ ابھینندن ، وزیر دفاع اور بھارتی فضائیہ کے افسر کے درمیان دس فٹ کا فاصلہ تھا۔بھارتی حکام اپنے پائلٹ کو پاکستان سے واپس آنے پر شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں جبکہ تاحال ابھینندن کو گھر جانے اور آرام کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ۔اس حوالے سے کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست رہنے کے بعد اب بھارت جا کر ابھینندن کا حاضر سروس رہنا بظاہر مشکل نظر آ رہا ہے۔ عین ممکن ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا جائے۔ جبکہ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب اگر ابھینندن حاضر سروس رہے تو ان کو بار بار بھارتی حکام اور اپنے افسران کو اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کرنا پڑے گا۔ہو سکتا ہے کہ وہ بھارتی حکام کا رویہ دیکھ کر ہی دلبرداشتہ ہو جائیں اور خود ہی ریٹائرمنٹ لے لیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1101799960876466177/photo/1

https://twitter.com/ani_digital/status/1101805468312322048/photo/1