counter easy hit

ملک بھر میں شدید گرمی برقرار، کراچی میں کل سے دوبارہ ہیٹ ویو کا خدشہ

کراچی: ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے جب کہ  کراچی کے شہریوں کے لیے کل سے ہیٹ ویو کی نئی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

The heat has risen in the country, Karachi has been hit again since yesterdayملک بھر میں سورج سوا نیزے پر محسوس ہورہا ہے، گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت تمام شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ اس کے علاوہ سکھر سمیت بالائی سندھ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ موئن جو دڑو، لاڑکانہ، پڈعیدن اور روہڑی میں شہری دن کو گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

خیبر پختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقہ جات میں بھی موسم شدید گرم ہے جبکہ چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ پشاور، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ اور کالام میں بھی شدید گرم موسم سے شہری پریشان ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے ہیٹ ویو شہر کا رُخ کرے گی، منگل سے جمعرات تک درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہیٹ ویو کے دوران شمال اور شمال مغرب کی طرف سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔