counter easy hit

سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کیس کی سماعت

لاہور: سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کیس کی سماعت کرنے والا بینچ جسٹس شاہد مبین کی معذرت کے بعد تحلیل کردیا گیا ہے۔

The hearing of the anti-judicial case against Prime Minister and his Prime Minister, Maryam Nawazلاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کیس کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دیا تھا تاہم فل بینچ کے جسٹس شاہد مبین ملک نے ذاتی وجوہات پر سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس شاہد مبین ملک کی معذرت کے بعد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف سماعت کرنے والا فل بینچ تحلیل کردیا گیا ہے اور کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے جب کہ کسی کی دوبارہ سماعت کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی کیس پر بنایا گیا بینچ تحلیل کیا جاچکا ہے۔