counter easy hit

’ حفیظ جالندھری ‘کی شاعری دلوں کو گرمادیتی ہے

The Hafeez Jalendary poetry gives them the dignity

The Hafeez Jalendary poetry gives them the dignity

قومی ترانے کے خالق نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کی34 ویں برسی آج 21 دسمبر کو منائی جا رہی ہے۔

ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد انہوں نے لاہور نقل مکانی کر لی۔

حفیظ جالندھری معروف شاعر اور نثر نگار تھے ان کی شاعری مذہبی ،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی۔انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کیا جبکہ آزاد کشمیر کا قومی ترانہ ’وطن ہمارا آزاد کشمیر‘بھی حفیظ جالندھری نے ہی تحریر کیا۔

حفیظ جالندھری نے تحریک آزادی میں بھی بھر پور انداز میں حصہ لیا، انہوں نے آزادی کی تحریک کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی انقلابی شاعری کو ذریعہ بنایا۔

ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پرانہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

ابوالاثر حفیظ جالندھری 21دسمبر 982 1کو 82 بر کی عمر میں انتقال کر گئے مگر چاہنے والوں کے دلوں کو آج بھی ان کی شاعری گرما دیتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website