counter easy hit

گورنر سندھ محمد زبیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق محمد زبیر اور اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے جس کا علاج جاری تھا

تاہم آج (اتوار کو) انہوں نے اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ طارق عمر کی نماز جنازہ کل (پیر کو) بعد نماز عصر ڈیفنس کراچی میں اد ا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین چنیسر گوٹھ محمود آباد قبرستان میں کی جائے گی۔