counter easy hit

میر واعظ کیخلاف حکومتی پالیسی سراسر انتقامی کارروائی سے عبارت ہے،حریت کانفرنس

کراچیکل جماعتی حریت کانفرنس نے حکمرانوں کی جانب سے حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل اور بلا جواز نظر بند رکھ کر اُنکی پُر امن سیاسی و دینی سرگرمیوں کو مسدود کرنے کی کارروائی کو حد درجہ آمرانہ اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حریت چیئرمین کے خلاف حکومتی پالیسی سراسر انتقامی کارروائی سے عبارت ہے اور موصوف کی رہائش گاہ کو عملاً ایک جیل خانے میں تبدیل The government's policy against Mir Sadiq is based on revenge, Hurriyat Conferenceکردیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ مسلسل نظربندی کے سبب میرواعظ بحیثیت میرواعظ کشمیر نہ صرف دینی نوعیت کی سرگرمیاں انجام دینے سے قاصر بنا دیئے گئے ہیں بلکہ اُنکی پر امن سیاسی سرگرمیوں کو بھی طاقت کے بل پر ناممکن بنایا جارہا ہے حتیٰ کہ حریت کانفرنس کی ایکزیگٹیو کونسل کا اہم اجلاس جو پیر کو حریت صدر دفتر پر منعقد ہونا تھا میرواعظ کی نظربندی کے سبب ملتوی کردیا گیاادھر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سفارتی شعبے کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان نے لندن میں دولت ِ مشترکہ کی 54ویں مجوزہ میٹنگ کے موقع پر ممبر ممالک کے سربراہان کے نام کھلا خط

ارسال کیا ہے جس میں مسئلہ کشمیر کے انصاف پر مبنی ممکنہ اور پائیدار حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی فوری روک تھام کیلئے اپنا کردار ا دا کرنے پر زوردیا گیا ہے۔ انہوں نے 18اپریل کو مودی کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے میں تمام محب وطن کشمیریوں سے بھر پور شرکت کی اپیل دریں اثناء متحدہ مجلس علماء جموںوکشمیر کے امیر اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے محبوس چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے سرکردہ عالم دین اور محدث ، وقف دارالعلوم دیوبند کے مہتمم ، کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور کل ہند مجلس مشاورت کے صدر مولانا محمد سالم القاسمی کے انتقال پر شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مولانا مرحوم کی طویل ترین دینی، علمی ، حدیثی، فقہی اور ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔