counter easy hit

آصف زرداری کی گرفتاری پر حکومت کی اہم ترین اتحادی جماعت ناراض

The government's most important allied party was angry on the arrest of Asif Zardariکوئٹہ: سربراہ بلوچستان نيشنل پارٹی (بی این پی) سردار اختر مینگل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقا ت کی اور سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کیا۔ اس اہم ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور اختر مینگل کے درمیان ملکی و سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی

اس کے علاوہ بدترین معاشی صورت حال کے تناظر میں پیدا ہونے والی عوامی بے چینی اور ردّعمل بھی زیربحث آیا۔ سردار اختر مینگل نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں، حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے چھ نکات پر عمل درآمد نہیں کرسکی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یکجہتی پر سردار اختر مینگل سے اظہار تشکر کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے، اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بدقسمتی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کو آئندہ حکومتوں نے روک دیا۔

دوسری جانب ایک خبر یہ بھی تھی کہ احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ نیب نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے آصف زرداری کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں زرداری ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔ نیب کی جانب سے سابق صدر کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔