counter easy hit

حکومت تھرپارکر کے مسائل ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کو تیار۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں قحط کی صورتِ حال پر آخر کار پیپلز پارٹی کی قیادت نے سنجیدہ رابطے شروع کر دیے ہیں،، سندھ کے بد قسمت علاقے تھر میں ایک عرصے سے قط کی صورتِ حال پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو متحرک ہو گئے ہیں۔ صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں قحط کی صورتِ حال پر آخر کار پیپلز پارٹی کی قیادت نے سنجیدہ رابطے شروع کر دیے ہیں،، تفصیلات کے مطابق سندھ کے بد قسمت علاقے تھر میں ایک عرصے سے قط کی صورتِ حال پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو متحرک ہو گئے ہیں،، بلاول بھٹو نے ارکانِ اسمبلی کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا،، چیئرمین پی پی سے رکن سندھ اسمبلی ارباب لطف اللہ نے ملاقات کی، انھوں نے بلاول بھٹو کو تھر کی صورتِ حال اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی،، اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر مستقبل میں ملک کی تقدیر بدل دے گا، تھر کالے سونے سے مالا مال ہے، پورے ملک کو روشن کرے گا، ہم تھر کو ترقی دلا رہے ہیں،، یاد رہے کہ تین روز قبل صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں پاک فوج نے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا تھا جس میں سیکڑوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں،، اس فری طبی کیمپ میں آرمی کے ڈاکٹروں اور اسٹاف نے 1700 سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں، کیمپ میں ناک، کان، گلہ، دانتوں کے ڈاکٹروں اور دیگر امراض کے ماہرین نے تھر کے غریب مریضوں کا معائنہ کیا