counter easy hit

حکومت پاکستان نے سخت ترین رد عمل دے دیا

The government has reacted strongly to Pakistan

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم کو پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کے لیے استعمال کیا گیا، افغانستا کے میچ سے قبل اافغان شائقین کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانا اور دوران میچ پاکستان مخالف نعروں کی تشہیر قابلِ مذت اور قابل تشویش ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا، برطانوی ہائی کمشنر کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی کی، دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا، فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا. اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ،برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ (ورلڈ کپ 2019) کے دوران پاکستان مخالف بینرز لہرائے جانے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہتک آمیز رویے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے سٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے. برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے امسال موسم خزاں میں متوقع دورہ ء پاکستان کی خبر خوش آئند ہے. حکومت پاکستان اور عوام کنسنگٹن پیلس کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website