counter easy hit

پی ٹی آئی کی جانب سے بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے کی پیش کش، حکومت نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین بنانے کی حکومتی پیش کش کی خبروں کی تردید کر دی جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پی اے سی کا چیئر مین بنانے کی پیش کش نہیں کی گئی
صرف ایک عمومی بات کی گئی تھی کہ بلاول سمیت کسی کو بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین بنا دیا جائے اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنانے کی پیشکش کی جسے بلاول نے ٹھکرا دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک وفاقی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی تھی تاہم بلاول بھٹو نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی روایت ہم نے ڈالی تھی، اب ہم اپنی ہی روایت کی خود خلاف ورزی کیسے کرسکتے ہیں؟ اس لیے اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین پی اے سی بن سکتے ہیں۔رہنما پی پی نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے یہ بھی پیشکش کی کہ شہباز شریف کے علاوہ کسی کو بھی چیئرمین پی اے سی بنایا جائے تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس پیشکش کو بھی قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر اپوزیشن کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔