counter easy hit

پی آئی اے کے ملازمین کیلئے شاندار خوشخبری۔۔۔ حکومت نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دی۔ پی آئی اے کے لیے 17 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی گئی ہے جبکہ برٹ رسم گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈھوڈک گیس فیلڈ سے 120 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی ناردن کو دینے کی منظوری دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر فیصلہ مؤخر کردیا جو اگلے اجلاس میں متوقع ہے۔ اس سے قبل 7 نومبر کو ہونے والے اقتصادی رابطی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے اسٹیل مل کے مسائل پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کی منظوری دی جبکہ اسٹیل مل کے پنشنرز کی بیواؤں کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ گزشتہ اجلاس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی آئندہ 3 ماہ کی تنخواہ بھی جلد جاری کی جائے گی۔ اسی دوران وزارت پیداوار نے اسٹیل ملز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی تجویز بھی دی۔ گزشتہ اجلاس میں گندم کی قیمتوں کے تعین کا مسئلہ حل کرتے ہوئے گندم کی سپورٹ قیمت 1300 روپے فی من مقرر جبکہ 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔