counter easy hit

حکومت نے مریضوں کیلیے ایسی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے بیمار افراد کو گھروں سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمرجنسی کیب سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمرجنسی کیب سروس شروع کرنے کا فیصلہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ڈاکٹر ہشام کا کہنا تھا کہ کیب سروس کے لیے محکمہ صحت کی گاڑیاں استعمال میں لائی جائیں گی۔ کیب سروس کے ذریعے مریضوں کو گھروں سے اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے گا، اس سروس سے دوردراز علاقوں کے مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں آسانی ہوگی۔دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی دوسری بار حکومت اپنے سو روزہ سفر پورا کر چکی ہے، صحت کا شعبہ موجودہ اور سابقہ حکومت کا فوکس رہی۔ صوبہ خیبر پختونخوا، سو روزہ تبدیلی پلان، کیا کامیاب رہا سو روزہ سفر؟ صحت کے شعبے میں آئی کتنی تبدیلی؟ سب سے زیادہ بجٹ لیکن جگہ نہ ہونے کی وجہ مریض کو بیڈ دستیاب نہیں، ادوایات کی کمی کا بھی سامنارہا۔ صوبے میں صحت اصلاحات کے دعوی تو کئے گئے لیکن اب بھی ہسپتالوں میں چار ہزار ڈاکٹروں اور ایک لاکھ نرسوں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ چھ سو ٹی ایم اوز بھی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے سراپا احتجاج، لیکن وزیر موصوف سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔