counter easy hit

پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا

The government

The government

پنجاب کے سکولوں کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی لیکن اگر گرمی نے زیادہ ستایا تو چھٹیاں جلدی بھی شروع ہو سکتی ہیں۔
لاہور: (یس اُردو) پنجاب کے محکمہ سکولز ایجوکشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا تو بچوں اور ان کے والدین نے سکون کا سانس لیا ۔ صوبے میں بھر کے سرکاری اور نجی اسکول یکم جون سے چودہ اگست تک بند رہیں گے۔ حکومت نے یہ بھی خوشخبری دی ہے کہ اگر گرمی نے زیادہ تنگ کیا تو چھٹیاں جلدی بھی شروع ہو سکتی ہیں لیکن یہ خوشی صرف ان اسکولوں کے بچوں کو مل سکتی ہے جن کے سالانہ امتحان ختم ہو چکے ہیں ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں کو بھی شیڈول کے مطابق چھٹیوں کا پابند کیا جائے گا تاکہ بچوں کو گرم موسم کی شدت سے بچایا جا سکے۔