counter easy hit

دوست ملک نے پاکستان پرنوٹوں کی بارش کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر مہیا کر دیے پاکستانی حکام نے سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کا امدادی پیکج ملنے کی تصدیق کر دی ہے،، وزیراعظم عمران کان نے دورہ سعودیہ کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا ،، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے مزید ایک ارب ڈالر جمعہ کو پاکستان کو بھجوا دیے ہیں،، انھوں نے امید ظاہر کی کہ دوسری قسط کے بعد اب ایک ارب ڈالر کی تیسری اور آخری قسط اگلے ماہ مل جائے گی،، یاد رہے کہ اکتوبر میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دفتر خارجہ نے اپنے اعلامیے میں بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد کے لیے ایک سال کے لیے تین ارب ڈالر دینے پر اتفاق کیا ہے،، اس وقت سعودی عرب تین سال تک مؤخر ادائیگیوں پر تقریباً نو ارب ڈالر مالیت تک کا تیل دینے پر بھی رضامند ہو گیا ہے،، اس سے قبل پاکستان نے سعودی عرب کو سی پیک منصوبے میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی،