counter easy hit

کراچی میں پھر گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

The forecast of heat rise in Karachi againمحکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق خلیج بنگال کی طرف ایک اور ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، جو وسطی بھارت کی جانب بڑھ رہاہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس دوران سمندری ہوائیں بھی بند رہیں جس سے شہر میں حبس کی صورتحال رہی۔