counter easy hit

پہلی بار بجلی کی طلب 20 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گئی

بڑھتی گرمی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی پریشانی بڑھادی، ملک میں اپریل کے مہینے میں پہلی بار بجلی کی طلب 20 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گئی جبکہ شارٹ فال ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ وزارت پانی و بجلی نے شہروں میں اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے، دیہات میں 8 گھنٹے تک بڑھادیا۔

The first time to power demand exceeds 20 thousand MW

The first time to power demand exceeds 20 thousand MW

سورج جیسے جیسے گرمی برسا رہا ہے، وہیں ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی 16 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے، گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر سمیت دیگر شہروں اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ معمول ہے۔ جھنگ، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد اور دیگرشہروں میں گرمی کے ساتھ 14،14 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے شہروں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے، شہری علاقوں میں چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹوں کی اعلانیہ جبکہ 14 گھنٹوں تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔ خیبرپختونخواہ کےشہروں نوشہرہ، رسالپور، جہانگیرہ اور پبی میں 12 سے 16 گھنٹوں تک بجلی غائب رہنےسےشہریوں کوشدید پریشانی کاسامناہے۔ آزادکشمیراور گلگت بلتستان کےشہری بھی لوڈشیڈنگ کےستائےہوئےہیں، 14 گھنٹوں سےزائدبجلی غائب رہتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website