counter easy hit

نئے پاکستان کے لیے پہلی قربانی

صوابی: الیکشن 2018ء کے پر امن انعقاد کے لیے پاک فوج نے فرائض سر انجام دئیے اور پورے ملک میں انتخابات کو پر امن بنایا۔ملک کے کچھ حصوں میں نا خوشگوار واقعات پیش آئے۔ایسا ہی ایک واقعہ صوابی میں بھی پیش آیا۔ جہاں حلقہ این اے 19صوابی میں پی ٹی آئی کے کارکن کو قتل کر دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ این اے 19میں پاکستان تحریک انصاف اور اور اے این پی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔یہ جھڑپ شدت اختیار کر گئی تھی اور اور دونوں پارٹیوں کے درمیان بات فائرنگ تک جا پہنچی ۔۔فائرنگ کا واقعہ صوابی کے علاقہ کرنل شیر خان کلے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق شخص پی ٹی آئی کا کارکن تھا۔جس کا نام شاہ زیب تھا۔۔شہید شاہ زیب کے والد بھی اس جھڑپ میں زخمی ہو گئے تھے ۔۔شہید شاہ زیب زخمی والد مختیار کاکا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان سے بات چیت کی اور کہا کہ میرے بیٹے نے نئے پاکستان کے لیے قربانی دی ہے۔اس موقع پر شہید شاہ زیب کے والد آبدیدہ تھے اور اپنے بیٹے کو یاد کر کے رو رہے تھے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مقتول شاہ زیب کو بدھ کی شام اپنے آبائی قبرستان نواں کلی میں سپرد خاک کر دیا گیاتھا۔ شاہ زیب حال ہی میں انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سی ایس ایس کے امتحانات کے لئے تیاریاں کر رہے تھے ۔ مقتول پی ٹی آئی کے ایک سر گرم کارکن تھے جب کہ ان کے مجروح والد مختیار جان کاکا ترکئی خاندان کی عوامی جمہوری اتحاد کے بانی رہنما تھے۔شاہ زیب کی اچانک موت نے ان کے والد سمیت پورے خاندان کو دکھی کر دیا ہے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹے نے نئے پاکستان کے لیے قربانی دی ہے۔شہید ہونے والے کارکن کے والد کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں

https://www.facebook.com/ismailblogger.me/videos/1740475596071756/