counter easy hit

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا پہلا دور مکمل، آئندہ بجٹ اور ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق تفصیلات دی گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کیلئے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں اور آج پہلا دور مکمل ہو گیا ہے جس دوران وفد سے وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے ملاقاتیں کیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے ایف بی آر حکام کے ساتھ بھی مذاکرات کیے جس دوران آئندہ بجٹ اور ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق تفصیلات دی گئیں۔مذاکرات کے دوران پاکستان نے آئندہ مالی سال کا مالیاتی پلان پیش کیا جبکہ ٹیکس نیٹ اور محصولات کے اہداف بڑھانے کا پلان بھی پیش کیا گیا۔
آئی ایم ایف سے قرضہ کے حصول کیلئے مذاکرات کا دور شروع ہو چکاہے جس دوران بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت گردشی قرضوں میں کمی کا پلان دیا گیا۔یا درہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سعودی عرب اور چین سے مالی پیکج حاصل کر لیا ہے جو کہ ملک کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔