counter easy hit

اسلام کا پہلا جمعہ جس مسجد میں ادا کیا گیا وہ مسجد صدیوںریت تلے دبے رہنے کے بعد اچانک برآمد ہو گئی، یہ مسجد کہاں واقع ہے اور اب کیسی نظر آتی ہے؟ آپ بھی دیکھیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام کی پہلی مسجد مسجد قبا ہےجو مدینہ منورہ سے باہر قبا کے مقام پر حضورؐ کے ہجرت مدینہ کے موقع بنائی گئی تھی جہاں حضورؐ نے آزادانہ پہلی نماز کی امامت کروائی تھی۔ اسلام کی ایک اور اہم اور تاریخی مسجد جواثا کے مقام پر بنائی گئی تھی

جس کے متعلق اسلامی تاریخ میں درج ہے کہ یہ وہی مسجد ہے جہاں اسلام کا پہلا جمعہ پڑھایا گیا تھا۔ حوادث زمانہ نے اس مسجد کو اس کے آثارسمیت دبیز ریت تلے چھپا دیا تھا۔ مسجد جواثا صدیوں ریت میں دبی رہی جو کچھ عرصہ قبل سعودیعرب کے علاقے الاحصا کے گائوں کلابیہ سے برآمد ہوئی ۔ مسجد کی ازسر نو تزئین و آرائش کا کام شروع ہوا ہے جو کہ مکمل ہو چکا ہے اور مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مسجد کا افتتاھ شہزادہ سعود بن نائف نے کیا ۔ مسجد کھلنے کے بعد عوام کی کثیر تعداد مسجد کی زیارت کیلئے الاحصا کے گائوں کلابیہ پہنچ گئی ہے۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔