counter easy hit

بدلے کی آگ نے ہر چیز بھسم کر ڈالی

گجرات(ویب ڈیسک) جنڈانوالہ میں بدلہ لینے کیلئے مخالف کے گھر میں گھسنے والے 3 دوست فائرنگ سے قتل تفصیل کے مطابق کھاریاں کے علاقہ جنڈانوالہ میں تین دوستوں کا چند روز قبل گاؤں کے رہائشی دو بھائیوں سے جھگڑا ہوا تھا جسکا بدلہ لینے کیلئے تینوں دوست انکے گھر میں داخل ہو گئے اور گالی گلوچ ،جان سے مار دینے کی دھمکیاں شروع ہی کی تھیں کہ گھر میں موجود بھائیوں نے فائرنگ کر دی جس پر تینوں دوست قاسم عباس، عثمان افضل، محمد عرفان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ تھانہ صدر کھاریاں نے تینوں مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں جن کی عمریں 30 سے35 سال کے درمیان ہیں ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ساندہ کے علاقہ میں 20 روپے کے تنازعہ پر محنت کش نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کے مطابق موٹرسائیکل کا پنکچر پچاس روپے کے بجائے ستر روپے کا لگانے پر گاہک نے فائرنگ کرکے پنکچر کی دکان چلانے والے شخص کو قتل کردیا ہے، 25 سالہ ذوالفقار ساندہ کے علاقہ بند روڈ پر موٹرسائیکلوں کو پنکچر لگا کر اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق چند روز قبل موٹرسائیکل کا پنکچر پچاس روپے کے بجائے ستر روپے کا لگانے پر مقتول کا نامعلوم ملزمان کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ ملزمان کا غصہ کم نہ ہوا اور چار روز بعد دکان پر آکر صرف بیس روپے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ذوالفقار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاری اڈا میں پولیس موبائل کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 22سالہ شہریارعلی جاں بحق، 2 نوجوان زخمی۔ علاقہ مکینوں کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج۔سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا۔