counter easy hit

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے: امریکہ

The fight against terrorism will continue to cooperate with Pakistan: US

The fight against terrorism will continue to cooperate with Pakistan: US

اقوام متحدہ، روس اور امریکا نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی ہے۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ جان کربی کہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

واشنگٹن: امریکا نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گرد حملوں میں پاکستان کے ہزاروں فوجی اور شہری شہید ہو چکے ہیں۔ جان کربی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے بھی شہداء کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے اظہار ہمدردی کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

روسی صدر پیوٹن نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کے نام پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ حملے میں ملوث ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website