ریاض: سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے منشیات کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ کرنا جہاد ہے۔

The fight against drugs is Jihad, Saudi Grand Mufti
عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں منعقد منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار پر خطاب کرتے ہوئے سعودی مفتی اعظم عبدالعزیزالشیخ کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال انسان کی عقل اور صلاحیتوں کو تباہ کردیتا ہے لہذا اس زہر کو روکنے کے لیے تمام افراد کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال صرف انسانیت کی تباہی کا راستہ ہے لہذا اس کے خلاف جنگ کرنا جہاد ہے۔ سعودی مفتی اعظم نے منشیات کے نقصانات کے بارے میں عوام میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علماء اکرام، میڈیا اور معاشرے کے دیگر طبقات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کے کاروبار کو روکنے میں اپنا تعاون کریں۔








