counter easy hit

پانچواں ون ڈے: پاکستان کو جیت کیلئے 370رنز کا ہدف

پانچویں اور آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے370رنز کا مشکل ہدف دیا ہے، وارنر نے دھواں دار179 اور ہیڈ نے128رنز بنائے۔

The fifth ODI target of 370 runs for Pakistan

The fifth ODI target of 370 runs for Pakistan

آسٹریلوی کپتان نےایک بار پھر ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی اوپنرز نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور ڈیوڈ وارنر نےصرف  34گیندوں پر 50رنز بنا ڈالے،جو ایک روزہ میچوں میں ان تیز ترین نصف سنچری ہے۔وارنر اور ہیڈ نے وکٹ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروکس کھیلے اور کسی بھی پاکستانی بولرز کا وکٹ لینے کا موقع نہیں دیا جبکہ فیلڈرز نے بھی ان بھر پور ساتھ دیا اور کئی آسان کیچ چھوڑے۔وارنر نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 78گیندوں پر اپنےکیریئر کی تیز ترین سنچری بھی اسکور کی۔آسٹریلوی اوپنرز نے284رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جو آسٹریلیا کی طرف سے کسی بھی اوپننگ جوڑی کی سب سے بڑی شراکت داری ہے، اس سے قبل آرون فنچ اور شان مارش نے 246رنز بنائے تھے۔اس دوران ٹریوس ہیڈ نے ون ڈے کیریئر میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 9چوکے اور 3چھکے شامل تھے۔وارنر19چوکو ںاور 5چھکوں کی مدد سے 179رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔284رنز پر اووپننگ پارٹنر شپ ٹوٹنے کے بعد اسکور میں صرف 83نز کے اضافے پرکینگروز کو6وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا، اسٹیون اسمتھ 4،میکسویل 13، میتھیو ویڈ 8اور ہینڈز کومب صرف ایک رن ہی بناسکے۔ ٹریوس ہیڈ شاندار 128رنز کی اننگز کھیلی۔یوں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر369رنز بنالئے۔پاکستان کی طرف سے جنید خان اور حسن علی نے دو، دو جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website