counter easy hit

ایف بی آر نے ن لیگ کی نامور شخصیت کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا

The FBR took a big action against the prominent personality of N League

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایف بی آر نے بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ،مسلم لیگ ن کے سینٹر چودھری تنویر کی 6 ہزار کنال اراضی ضبط کرلی،ن لیگ کے سینٹر نے جائیداد ملازمین کے نام پر رکھی ہوئی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف ایف بی آر متحرک ہوگیا ہے،ایف بی آر نے راولپنڈی میں 6 ہزار کنال اراضی ضبط کرلی، چودھری تنویرنے بےنامی جائیدادملازمین کے نام پررکھی تھی،ملازمین میں عبدالعزیز،اظہر،موہن معروف ،شاہجہاں بیگم،راجہ شکورشامل ہیں،ایف بی آرنے ملازمین کونوٹس جاری کردیئے۔واضح رہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کا آج آخری روز ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جس مرضی بادشاہ کے پاﺅں پڑ لیں ،این آر او نہیں ملے گا ،وزیر قانون سے کہاہے چھوٹے بڑے ڈاکوﺅں کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے ، نواز شریف اورآصف زرداری چوری کا آدھا پیسہ بھی ملک میں لے آئیں تو ڈالر نیچے آجائے گا ۔ راولپنڈی میں سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم سے وعدہ کیاتھا کہ ان سے حساب لیں گے ، ان کوجیل میں ائیر کنڈیشنر بھی چاہئے اور ٹی وی بھی مانگ رہے ہیں۔جیلوں میں ایسے رہ رہے ہیں کہ صرف چھوٹے چوروں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کہتے ہیں کہ انتقامی کارروائی ہورہی ہے ، انتقامی کارروائی میرے خلاف ہوئی تھی جب پانامہ کے پیچھے جانے پر میرے خلاف سپریم کورٹ میں دو کیسز لے جائے گئے اور 32ایف آئی آرز درج کی گئیں لیکن میںنے سپریم کورٹ میں رونا دھونانہیں کیا بلکہ جوا ب دیا ، اپوزیشن انتقامی کارروائی کا غلط الزام لگا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بننا شروع ہوگیاہے ، پاکستان میں اب طاقتور قانون کے نیچے ہوگا ،ان سب کی بیرون ملک اربوں کی پراپرٹی ہے ، شریفوں اور زرداریوں کی دولت 10سال میں بڑھی ہے ۔دونوں خاندانوں کے بچے ارب پتی بن گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران نے کہا کہ میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا ، یہ جتنا مرضی شور کرلیں ، ان سے جواب لوں گا ، میں نے عدالت میں جواب دیا تھا، اس سے بھی جواب لیں گے ۔اپوزیشن نے جو کرناہے کرلے ، جس مرضی بادشا ہ کے پاﺅں پڑلیں کوئی این آر او نہیں ملے گا ،شریفوں زرداریوں کے گھر دیکھیں ، ان کے بچے بھی ارب پتی بن گئے اورقوم مقروض ہو گئی ، ہمیں نچلے طبقے کے لوگوں کواوپر لیکر آنا ہے ۔دوسو ارب روپیہ نچلے طبقے پر خرچ کریں گے ۔ وزیراعظم نے سرسید ٹرین کے افتتاح پر شیخ رشید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ٹرین لاہور سے کراچی میں آٹھ گھنٹے میں پہنچے گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website