counter easy hit

ن) لیگ کا عمران حکومت کے خلاف بننے والی سازش کا حصہ بننے سے انکار ۔۔۔ مگر بدلے میں شریفوں کو کیا پیشکش کی گئی ؟ معروف صحا فی نے بتا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے بلا امتیاز احتساب کو عوام کی مکمل سپورٹ حاصل ہو گی۔چینل فائیو کے پروگرام لائیو ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب اچھی چیز ہے اگر بلا امتیاز ہو اگرمنتخب احتساب،
ہوا توعوام کے تحفظات سامنے آجائیں گے کہ نیب حکومت کے دباﺅ میں ہے۔ تجزیہ کارعرفان ملک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے۔سمجھ نہیں آتی مولانا فضل الرحمن سیاستدان ہیں عالم دین ہیں یا پھر بزنس مین فضل الرحمن سیاست کی دائی ہیں کبھی نواز شریف تو کبھی زرداری کا پیٹ چیک کرتے ہیں۔ ابھی تحریک انصاف کی حکومت کو بنے دو ڈھائی ماہ ہوئے ہیں چالیس سال تک ملک پر حکومت کرنے والی پارٹیوں کو وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔عمران خان نے الیکشن سے قبل جو وعدے کئے تھے ان پر قائم بھی ہیں ۔ تجزیہ کارمیاں حبیب نے کہا کہ جمہوریت کی اصل روح ہی یہ ہے کہ حکمران عوام کو جواب دہ ہوں سٹیزن پورٹل بنانے سے سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کے انبار لگ جائیں گے سرکاری اداروں میں اگر عمران خان نے کرپشن ختم کر دی تو یہ انقلاب ہو گا۔ ملک میںگورننس کی درستگی بھی اہم اقدام ہو گا۔ اس میں شک نہیں کہ ملک کی ترقی میں بڑی رکا وٹ کرپشن ہی ہے۔لگتا ہے مسلم لیگ ن کو کہیں سے لالی پاپ نظر آیا ہے جس کے بعد ان کا رویہ جارحانہ نہیں رہا۔