counter easy hit

چین اپنے معاملات کا ڈھنڈورا نہیں پیٹتا ، وہ خاموشی سے اپنا کام کرتے ہیں، جبکہ عمران خان ۔۔۔۔ معروف صحافی نے معنی خیز بات کہہ ڈالی

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی خاور گھمن کا کہنا ہے کہ چین اپنے معاملات کا ڈھنڈورہ نہیں پیٹتا ، وہ خاموشی سے اپنا کام کرتے ہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان کرپشن پر درست بات کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان درست بات کہہ رہے ہیں کیونکہ ان کو 22سا ل سے صرف ایک تقریر آتی ہے، وہ کرپشن پر ہے کیونکہ کرپشن وطن عزیز کا بڑا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے نظام کے اندر رہتے ہوئے ،اپنے اداروں کومضبوط بنانا ہے ، چین سے سیکھنا یہ ہے کہ بر آمدات کیسے بڑھانی ہے اور وائٹ کالر کرائمز پر قابو کیسے پاناہے ؟ انہوں نے کہا کہ چائنہ اپنامعاملات کا ڈھنڈورہ نہیں پیٹتا، وہ اپنا کام خاموشی سے کرتے ہیں۔