counter easy hit

ظلم کی انتہا : لاہور میں 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو پولیس نے ہلاک کر ڈالا

لاہور( ویب ڈسیک )بادامی باغ کے علاقے میں پولیس موبائل وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے چار بہنوں کا اکلوتا بھائی 22سالہ شہر یار جاں بحق اور 2 نوجوان زخمی ہوگئے ۔ سٹی ڈویژن پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں دوست موٹر سائیکل پر سوار گھر جا رہے تھے کہ پولیس کی گاڑی نے انکی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے اور رائفل بھی جائے حادثہ پر ہی چھوڑ گئے ۔متوفی شہریار کے والد عبدالرشید اعظم کلاتھ مارکیٹ میں تاجر ہیں ۔ ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ۔ورثا نے الزام لگایا ہے کہ شہر یار کو دوستوں کے ساتھ جاتے ہوئے پولیس نے روکا ، نہ رکنے پر موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایس ایچ او شاہدرہ نے احتجاج ختم کرانے کیلئے بار بار دھمکیاں بھی دیں ۔ایس پی سٹی ڈویژن موقع پر پہنچے اور انصاف کی یقین دہانی کرائی اور 4پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جن میں ٹی ایس آئی راحیل مقبول، محمد امین گن مین،کانسٹیبل ندیم ، ڈرائیور محمد حسین شامل ہیں۔ جس پر ورثا نے 3 گھنٹے بعد احتجاج ختم کر دیا۔ بعد ازاں سٹی ڈویژن پولیس نے واقعہ میں ملوث 3اہلکاروں کو حراست میں لیکر انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردیا۔ ایس پی سٹی ڈویژن موقع پر پہنچے اور انصاف کی یقین دہانی کرائی اور 4پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جن میں ٹی ایس آئی راحیل مقبول، محمد امین گن مین،کانسٹیبل ندیم ، ڈرائیور محمد حسین شامل ہیں۔ جس پر ورثا نے 3 گھنٹے بعد احتجاج ختم کر دیا۔ بعد ازاں سٹی ڈویژن پولیس نے واقعہ میں ملوث 3اہلکاروں کو حراست میں لیکر انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردیا۔