اہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ زبیر محمود کی سنائی گئی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں، سب کچھ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہورہا ہے، مجھے کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔

زبیر محمود نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ میڈیم تہمینہ درانی کے ٹیکسٹ میسجز اور فون کال ریکارڈ ان کے پاس محفوظ ہیں، زبیر محمود کے مطابق میڈم کی ہدایت تھی کہ اسے محفوظ رکھوں، 10 سال بعد کتاب شائع کروں لیکن میں نے کچھ جلدی کردی، چار ماہ میں کتاب سامنے آجائے گی۔
تہمینہ درانی نے سابق سیکریٹری کے انکشافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زبیر محمود کی کبھی چوہدری نثار سے ملاقات نہیں ہوئی، چوہدری نثار ہمارے گھر کا ایک فرد ہیں جنہیں نواز شریف سے پہلے سے جانتی ہوں۔ تہمینہ درانی نے کہا کہ ان کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔ تہمینہ درانی نے مزید کہا کہ سنا ہے زبیر محمود کوئی کتاب لکھ رہا ہے، یہ سب کچھ پلانٹڈ ہورہا ہے، انہیں کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔








