counter easy hit

اماراتی شہری نے کار کی نمبر پلیٹ 28 کروڑ میں خریدلی

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے تاجر نے کار کی نمبر پلیٹ نیلامی کے دوران 28 کروڑ روپے میں خریدلی۔

The Emirates citizen bought a car number plate in 28 croresعرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں ایک گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی نیلامی کی تقریب ہوئی جس میں گاڑیوں کے 60 کے قریب منفرد گولڈن نمبرز فروخت کے لیے رکھے گئے، نیلامی کی تقریب کے دوران اماراتی تاجر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ جو صرف ایک ہی نمبر’2‘ پر مشتمل تھی 10ملین درہم میں خریدلی۔نمبر پلیٹ کی بولی 5 ملین درہم سے شروع ہوئی تھی جو 10 ملین درہم پر ختم ہوئی جس کو اماراتی تاجر احمد المرزوخی نے خریدا۔ نمبر پلیٹ کی قیمت پاکستانی پیسوں میں 28 کروڑ67 لاکھ 28 ہزار اور 480 روپے بنتی ہے۔ اماراتی تاجر نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں نے اس نمبر پلیٹ کو حاصل کیا اور چاہتا ہوں کہ میرے پیسے فلاحی کاموں کے لیے خرچ ہوں۔