اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت (ن) لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی رکھا گیا ہے۔

The Election Commission vacated the post of the presidency of the (N) League
الیکشن کمیشن نے پاکستان کی 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں ملک کی سب سے بڑی جماعت (ن) لیگ کا نمبر 215 واں ہے۔الیکشن کمیشن نے نئی فہرست میں نوازشریف کا نام (ن) لیگ کی صدارت کے عہدے سے نکال دیا اور اب جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نئی فہرست کے جاری ہونے سے پہلے ہی (ن) لیگ کو پارٹی صدارت سے متعلق خط لکھا جاچکا تھا تاہم تاحال کوئی بھی نام سامنے نہ آنے کے بعد جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے کر فہرست جاری کی گئی۔








