counter easy hit

الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں امیدواروں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔

The Election Commission took notice of harassment of election candidates الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والی مختلف جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا شکار ہے ۔ الیکشن کمیشن نے نارووال اور ملتان میں ہونے والے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے تحفظ کے لئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خطوط ارسال کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ نارووال اور ملتان میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی انتخابی امیدواروں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاعات ہیں، صوبائی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے،  انتظامیہ اور پولیس صاف شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔