counter easy hit

الیکشن کمیشن نے صدرمملکت کوالیکشن کی تاریخیں تجویزکردیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے صدر مملکت ممنون حسین کو سمری ارسال کردی۔

The Election Commission should propose the dates of election commissionپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے عام انتخابات 2018 کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

الیکشن کمیشن حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ انتخابی فہرستوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے، ملک بھرمیں کل ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار 581 ہوگئی ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 58 لاکھ ہے۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت 31 مئی کو پوری ہوگی، ملک بھرمیں آئندہ عام انتخابات کے لیے 85 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، 2 لاکھ 85 ہزارپولنگ بوتھ بنائے جائیں گے،9 لاکھ افراد پرمشتمل پولنگ عملہ ڈیوٹی دے گا، صدر مملکت کو عام انتخابات 2018 کی تاریخ مقررکرنے کے حوالے سے سمری ارسال کردی گئی ہے، سمری میں صدرپاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ الیکشنزایکٹ 2017 کے دفعہ 57 (1) کے تحت سمری منظورکریں، عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صدرمملکت کو تجویزکی گئی ہے کہ وہ عام انتخابات کے لئے 25 تا 27 جولائی 2018 کے درمیان کوئی بھی تاریخ مقررکریں۔